ضلع شرقی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،رحمت اللہ شیخ

منگل 30 نومبر 2021 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کو منّور اور روشنی سے آویزاں کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع شرقی روشن ڈسٹرکٹ میں سرفہرست ہو،شاہراہوں کو روشن کرنے کے ساتھ چوراہوں کو خوبصورت روشنیوں کی مدد سے دلکش بنایا جارہا ہے جس سے ضلعے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کے ہمراہ شہید ملت روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کو ہدایت کی کہ اسی طرح بلدیہ شرقی کی حدود میں موجود دیگر شاہراہوں کا بھی سروے کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام کئے جائیں ساتھ ہی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے موجود شکایات کے ازالے کو ممکن بنایا جائے انہوں نے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور سپریٹنڈنگ انجنئیر مبین شیخ اورایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،دورے کے دوران ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو نے انہیں اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے ضلع شرقی میں کئے جانے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں