شیدی ویلیج روڈ،لی مارکیٹ،آٹھ چوک اور غریب شاہ مارکیٹ میں بجلی اورگیس کی مسلسل ناروالوڈشیڈنگ سے تاجرپریشان

منگل 30 نومبر 2021 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) لیاری کا دل شیدی ویلیج روڈ،لی مارکیٹ،آٹھ چوک اور غریب شاہ مارکیٹ میں بجلی اورگیس کی مسلسل ناروالوڈشیڈنگ سے تاجرعاجزآگئے،کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثرہورہی ہے، ہوٹلزاینڈ شاپس اونرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحق مخلص نے بھاری ٹیکسزدینے والے کمرشل مارکیٹوں میں سوئی گیس کی مسلسل بندش اوربجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرشدیدتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کے افسران،ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ تاجر احتجاج پرمجبورہوں گے،عبدالحق مخلص نے شیدی ویلیج روڈ،لی مارکیٹ،آٹھ چوک اور غریب شاہ مارکیٹ کی جانب سے کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کے اعلیٰ افسران کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ لیاری کے دل شیدی ویلیج روڈ کے مارکیٹوں میں گیس مکمل غائب ہے اور بجلی کا لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو گیا ہے،گیس بحران اوربجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث تاجر پریشان اور مزدور بے روزگارہورہے ہیں ،کورونالاک ڈائون اور ایس اوپیز کی وجہ سے شیدی ویلیج روڈ کے ہوٹل مالکان او تاجر گذشتہ دو سال سے بدترین صورتحال کا سامناکررہے ہیں، اب مارکیٹوں میں گیس کی مکمل بندش اور بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارتباہ ہورہاہے،کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کے افسران ،ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس اہم ترین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اورسوفیصدریکوری والے اس ایریاکو لوڈشیڈنگ فری قرار دیاجائے جبکہ گیس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں