گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ اسمبلی میں پیش بلدیاتی ترمیمی بل کو یکسر مسترد کردیا

پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے لیکن ہم زرداری لیگ کو سندھ کے بلدیاتی نظام کو تباہ نہیں کرنے دیں گے،مشترکہ بیان

بدھ 1 دسمبر 2021 00:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے سندھ اسمبلی میں پیش ہونے والے بلدیاتی ترمیمی بل کو یکسر مسترد کردیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے لیکن ہم زرداری لیگ کو سندھ کے بلدیاتی نظام کو تباہ نہیں کرنے دیں گے جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالر رحیم اور سینئر رہنما عرفان اللہ خان مروت نے ایک مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی کو ایک آمرانہ سوچ کی حامل جماعت قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نئے بلدیاتی ترمیمی بل کو نہ صرف اسمبلی میں مسترد کرے گی بلکہ عدالت میں بھی چیلنج کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم عوامی سطح پر سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کریں۔ جی ڈی اے کے رہنماؤں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلفور بلدیاتی بل کو واپس لیں نہی تو جی ڈی اے بہت جلد آل پارٹی کانفرنس منعقد کرے گی جس میں مشترکہ احتجاج کی کال دینے پر غور کیا جائے گا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں