مہاجر قومی موومنٹ کا 19 دسمبر کو باغ جناح میں جلسے کا اعلان

م* بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے، آفاق احمد پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے،ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے، پریس کانفرنس

بدھ 1 دسمبر 2021 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے،پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے،ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے۔انہوں نے باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ لیڈران کا ایک ہونا ضروری نہیں بلکہ قوم کا ایک ہونا ضروری ہے،جلسے کو مہاجر کنونشن کا نام دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیاجارہاہے عدلیہ قابل احترام ہے،رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت آباد احتجاج کرتا تو بہتر ھوتا،تعمیراتی صنعت کو کراچی سے بند نہیں ہونا چاہیئے،سندھ حکومت موثر اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

کلفٹن میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے افاق احمد نے کہا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ منظور ہونا ظاہر کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ،پیپلز پارٹی اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے،پہلے کراچی بلڈنگ کو ایس بی سی اے میں تبدیل کیا اور پھر کراچی کے لوگوں سے نوکریاں چھینیں،ایس بی سی اے میں اب چپراسی بھی دادو یا لاڑکانہ سے ہے،پیپلز پارٹی باقی وسائل پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ایکٹ میں مئیر کے لیے خفیہ بیلٹنگ کا مقصد اب کونسلرز کے بھاؤ لگیں گے اور اب پیسہ چلے گا لوگ خریدے جائیں گے اسکی سخت مخالفت کرتے ہیں بلدیاتی اینٹی ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں بل کے خاتمے کے لئے اسمبلی میں موجود لوگ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی دو اھم شخصیات کاروباری افراد کو سرمایہ اور کاروبار پنجاب منتقل کرنیکی ترغیب دے رہے ہیں عقیل کریم ڈھینڈی اور بشیر فاروقی کو ایسا کرنے کا آنے والے دنوں میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا،آباد نے کاروبار بند کیا تو ہزارواں چولہے ٹھنڈے ہو جائینگے۔

انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ باغ جناح میں مہاجر کنونشن ہوگا،تمام مہاجروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہاکہ ھم لیڈر ایک نہیں قوم کو ایک ھوتا دیکھنا چاہتے ہیں،ان حالات میں سب کو ایک نکتے پر یکجا ہونا چاہیے ،یہ ناممکن نہیں ،میں یکجہتی کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا،نظریاتی اختلافات دور ہوسکتے ہیں لیکن کسی کے کہنے پر وفاداری تبدیل اور گروپ بنائے تو وہ لوگ انکے کہنے پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ،جن لوگوں نے تقسیم کیا وہ اپنی انویسمنٹ ضائع ہوکر کبھی ایک نہیں ہونے دیں گے،میں دیکھوں گا کہ قوم اس جلسے میں کیسے متحد ہوکر آتی ہے،شہری سندھ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے احکامات سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیاجارہاہے عدلیہ قابل احترام ہے رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت اباد احتجاج کرتا تو بہتر ھوتا،عدالت عالیہ نے کراچی میں چون فیصد رقبہ پر قائم تجاوازات کو واگزار کرنے کے لئے کوئی احکامات جاری کئے سندھ حکومت کو کوئی ڈیڈ لائن دی آج عام آدمی سفر کررہا ہے کراچی کے معاملات پر سو موٹو لیا جائے،افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کا وزیراعظم بزنس کمیونٹی کو تحفظ دینے کے بجائے کہتا ہے اپنا سرمایہ پنجاب لے جاکر لگائیں،کراچی میں جو عمارتیں مسمار ہورہی ہیں اگر کوئی قانونی سقم ہے تو عدالتیں اسکو دور کرنے کے لیے سوچیں کراچی کی 54 فیصد زمین پر تجاوزات کو واگزار کرانے کے لیے کوئی اقدامات نہ ہونے پرعوام سوچتی ہے کہ انصاف ادھورا ہے کیا سپریم کورٹ کا اتنا فیصلہ کافی ہے کہ سندھ حکومت متاثرین کو پیسہ دے،کیا متبادل فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت کو کوئی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،کیا سپریم کورٹ کے فیصلوں سے کوئی اور فائدہ نہیں اٹھا رہا،کیا یہ بلڈنگ ایک رات میں بن گئی تھی،بیس اداروں سے جن میں سول ایوی ایشن بھی شامل ہے ان سے اجازت لے کر بنائی گئی،کیا تین سال تک تمام ادارے سو رہے تھے کہ اچانک تین سال بعد اسے مسمار کرنے کا حکم آگیا،یہ سب ان لوگوں کے فائدے میں جارہا ہے جو بزنس مین کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرانے کے لیے مجبور کررہے ہیں۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں