سندھ بلدیاتی نظام کو کسی جماعت کا قبول نہ کرنا ہی کافی نہیں، اسلم غوری

بدھ 1 دسمبر 2021 00:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) بانیان پاکستان کی اولاد وں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے مشاورتی کمیٹی برائے کراچی مسائل کے صدر ،ممبرسپریم کونسل کل پاکستان خضری برادرز تنظیم و معروف سماجی رہنمامحمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کو کسی جماعت کا قبول نہ کرنا ہی کافی نہیں چونکہ نئے بلدیاتی نظام کا بل تو منظور ہوچکا ہے البتہ تمام جماعتوں کو یک آواز اور متحد ہوکر ہوکر آئین پاکستان سے متصادم بلدیاتی ترمیمی بل 2021کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا چاہئے اور آگے بڑھ کر اپناسخت رد عمل ظاہر کرنا چاہئے تبہی حکومت سندھ کو آئین سے متصادم نیابلدیاتی نظام واپس لینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی سے پاس کئے جانے والے آئین سے متصادم بلدیاتی ترمیمی بل 2021کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم غوری نے کہا کہ کہ ایسالگتا ہے کہ پی پی کی سندھ حکومت شہر قائد کی عوام کو ان کے بنیادی شہری حقوق نہیں دینا چاہتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں