سندھ حکومت کے متنازعہ بلدیاتی بل کیخلاف جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت کل پاور ہائوس پر احتجاجی دھرنا ہوگا

بدھ 1 دسمبر 2021 00:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سندھ حکومت کے متنازعہ بلدیاتی بل کیخلاف جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت کل یکم دسمبر5:30 بجے شام پاورہائوس چورنگی نارتھ کراچی پر احتجاجی دھرنا ہوگا جس سیامیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

امیرضلع محمد یوسف نے تمام شعبہ جات میں کام کرنے والے لوگوں سے جن میں محنت کش، بزنس مین کمیونٹی ، مرد و خواتین، بزرگ ، بچوں، طلبہ و طالبات اور اہلیان نارتھ کراچی، سرجانی ٹان، نیوکراچی، تیسرٹان اور خداکی بستی کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دھرنے کے اندر سندھ کے متنازعہ بلدیاتی بل کیخلاف اپنے احتجاج کو ریکارڈ کرائیں اور جماعت اسلامی کی اس جدوجہد میں دست بازو بنیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں