… کراچی،پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس کی مشترکہ کاروائی ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 مطلوب ملزمان گرفتار

منگل 30 نومبر 2021 23:15

% کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر لیاقت آباد کے علا قے بندھانی کالونی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 مطلوب ملزمان خرم شہزاد، سلیم اور ریحان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرزدوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب کے علاقے بہاولنگر، گجرانوالہ اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 4 عدد 30 بور پستول اور 20 راؤنڈز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ ایمونیشن مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں