ّ کراچی،کورنگی اور سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں ایک نوجوان ہلاک ، ایک شخص زخمی

منگل 30 نومبر 2021 23:15

B کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) کورنگی اور سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں ایک نوجوان ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر5میں ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ احمد علی ولد غلام سرورہلاک ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کوپوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی ،ایس ایچ او صفدرمشوانی کے مطابق مقتول اس ہی علاقے کا رہائشی اور فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا کہ جبکہ پارٹ ٹائم میں مقتول رکشہ چلاتا تھا ،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں قتل خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ،تاہم مقتول کے اہلخانہ تدفین کے بعد نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گئے۔

ادھرسرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود کریمی چورنگی پر آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40سالہ عامر حسین ولد طاہر حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں