جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے 4دسمبر کو ’’جونا گڈھ لائبریری و ریسورس سینٹر‘‘ کا افتتاح کیا جائے گا

بدھ 1 دسمبر 2021 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی جانب سے صدر اقبال ساندھ کی زیر صدارت 4دسمبر بروز ہفتہ شام 7بجے ’’جونا گڈھ لائبریری و ریسورس سینٹر‘‘ کا افتتاح کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی نواب آف ریاست جونا گڈھ محمد جہانگیر خانجی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب کا کہنا تھا کہ ریسورس سینٹر کا الحاق 5 نیشنل و انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے ساتھ ہے، جہاں طالب علم اپنی تعلیمی استعداد کو بڑھانے کے لیے کتب و انٹرنیٹ پر ای بک کا مطالعہ کرسکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں فنانس سیکرٹری فاروق احمد شیخ، استقبالیہ کمیٹی ممبران رفیق زہری، یوسف شیخ، بشیر قریشی، عبدالستار ترک، قاضی مصطفی، محمد علی اجمیری، ناصر جمال، امان ملک، علی محمد پنجہ شریک ہوں گے جبکہ جبکہ معزز عمائدین شہر، سماجی و سیاسی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں