مسلم لیگ ن سندھ نے سندھ اسمبلی سے منظور بلدیاتی نظام کے بل اور ناقص کارگردگی پر ضلع کونسل کراچی کو رد کر دیا

سندھ حکومت کو مجوزہ متبادل بلدیاتی نظام دینے کا اعلان

بدھ 1 دسمبر 2021 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما قادر بخش کلمتی نے سندھ اسمبلی سے منظور بلدیاتی نظام کے بل اور ناقص کارگردگی پر ضلع کونسل کراچی کو رد کرتے ہوئے سندھ حکومت کو مسلم لیگ ن کی جانب سے مجوزہ متبادل بلدیاتی نظام دینے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز عوامی پریس کلب ملیر میں اپنے ساتھیوں سلیم بلوچ،خرم عباس بھٹی اور عاشرالبرک کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ جمہوریت کے نام پر ایسے حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو ہر پانچ سال کے بعد اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لئے بلدیاتی نظام کو تبدیل کرتے رہے ہیں سندھ کے موجودہ حکمرانوں نے بھی 2013 کے مشرف کے بلدیاتی نظام کو 2021 میں بحال کرکے کے ایم سی پر قبضے اور ملیر کی زمینوں کو ہڑپ کرنے کی سازش تیار کرلی ہے جسے مسلم لیگ ن کبھی بھی قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے وقت ملیر سے منتخب نمائندے نہ صرف موجود تھے لیکن انہوں نے بھرپور تائید بھی کی اب ان کو بیچارہ کہہ کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت نے بل کی منظوری سے قبل ملیر کے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جو سراسر عوام سے مزاق ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بل کے ذریعے مسلط کردہ بلدیاتی نظام چوہ چوہ کا مربہ اور حلقہ بندیاں زیگ زیگ کی بنیاد پر کی جائیں گی جس کے بعد ملیر کے مقامی لوگوں کے پاس 30 سالہ زمین کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی انہوں نے بحریا ٹاون کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی انتظامیا صدیوں سے آباد مقامی لوگوں سے زبردستی کوڑیوں کے دام خرید کی جارہی ہے جو انکار کرتا ہے اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے سندھ سمیت ضلع ملیر کے نوجوانوں سیاسی سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کو غیر جانبدار کے لفظ سے باہر آکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے کسی سیاسی جماعت کا فریق بننا پڑے گا بصورت دیگر ان کے حقوق حاصل نہیں ہوسکیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں