کوئٹہ سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون سے پولیس نے کارروائی کے دوران کوئٹہ سے لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شہر میں سپلائی کیلئے لائی گئی 75 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، کارروائی کے دوران پولیس نے مین نیشنل ہائی وے سے دو ڈرگ ڈیلرز عمران اور مجاہد کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کوئٹہ سے منشیات لا کر شکارپور میں خفیہ مقام پر رکھتے اور پھر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور شکارپور میں ٹھکانوں اور دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں