ناظم جوکھیو قتل کیس ،تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کروانے میں ناکام

ملیر کورٹ نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرکیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کروانے میں ناکام، ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرکیا۔ ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کیس کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہا۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فارنسک رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے مزید تحقیقات مکمل کرنے میں کتنے روز لگے گے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر بے 10 روز کی مہلت کی استدعا کردی۔ دس روز میں تمام رپورٹس بھی موصول ہونے پر حتمی چالان بھی جمع کرواسکتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفتیشی افسر سے مقدمہ کا حتمی چالان طلب کرلیا۔

جیل حکام نے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے ایم پی اے جام اویس کے پروڈکشن آڈر جاری کئے تھے۔ ایم پی اے جام اویس کو سندھ اسمبلی اجلاس کے لئیے بھیجا گیا۔ عدالت نے ایم پی اے جام اویس کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے دوران دیگر پانچ ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزموں میں حیدر علی، میر علی، معراج، عبدالرزاق اور جمال شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں