سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کو برطرف کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کو برطرف کرنے کا نوٹی فکیشن اور چیف انجینئر سکھر کو حیسکو کا اضافی چارج دینے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ ہائیکورٹ میں چیف انجینئر سکھر کو حیسکو کا اضافی چارج دینے کیخلاف سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی ای او حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی برطرف کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے چیف انجینئر سکھر کو حیسکو کا اضافی چارج دینے کا نوٹی فکیشن بھی معطل کردیا۔ عدالت نے 22 دسمبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سی ای او حیسکو ریحان حامد کو مجاز اتھارٹی نے 26 نومبر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ ریحان حامد کو طے شدہ اصولوں کے مطابق عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ ریحان حامد آٹھ نومبر سے 26 نومبر تک چھٹیوں پر بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔

بیرون ملک سے واپسی پر ریحان حامد کو تحریری طور پر خوش آمدید کہا گیا تھا۔ اس کے فوری بعد ریحان حامد کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ ریحان حامد کو عہدے سے برطرفی کے ساتھ ایک ماہ کی تنخواہ کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ 26 نومبر کو چیف انجینئر سکھر کو سی ای او حیسکو کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں