لیاقت آباد میں بلڈر سے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو مجموعی طور پر 26، 26 سزا سنادی گئی

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) انسداد دہشتگردی عدالت کی عدالت نے لیاقت آباد میں بلڈر سے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو مجموعی طور پر 26، 26 سزا سنادی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاقت آباد میں بلڈر سے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم اسامہ اور امجد کو مجموعی طور پر 26,26 برس قید کی سزا سنادی۔ ملزمان کو جرمانے کی سزا سنادیا۔ پولیس نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزمان سے برآمد بھتے کی رقم مدعی کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ذیشان نامی بلڈر سے بھتہ وصولی کا مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں