لانڈھی شرافی گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں میں خونی مقابلہ ایک ڈاکو زخمی

نارتھ کراچی سے پانچ رکنی ببلو ڈکیت گینگ پکڑا گیا موچکو پولیس نے کرسٹل کی سپلائر زویا ور سکینہ کو دوسا تھیوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) لانڈھی شرافی گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں میں خونی مقابلہ ایک ڈاکو زخمی ،نارتھ کراچی سے پانچ رکنی ببلو ڈکیت گینگ پکڑا گیا موچکو پولیس نے کرسٹل کی سپلائر زویا ور سکینہ کو دوسا تھیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں سے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ معین آباد عید گاہ گرانڈ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں 25سالہ ڈکیت محمد زمان ولد ارسلان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے سر سید پولیس نے پانچ رکنی ببلو ڈکیت گینگ کے ملزمان قسمت خان ولد میر باز خان ، خرم شہزاد ولد محمد اشرف ، سلیم ولد شکیل ، علی نفیس ولد نفیس احمد صدیقی اور محمد ریحان ولد عطا محمد کو گرفتار کرکے چھینا ہوا موبائل فون ، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدگی :اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دو ڈکیت ارشد ولد عبدالرحمن اور عبدالرحمن ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی رضویہ، یوسف پلازہ ، سمن آباد، ناظم آباد، گلبرگ سے پولیس نے سات منشیات اور گٹکا فروش عبدالہاشم ولد عبدالرشید ، ابرار احمد ولد سراج احمد،عبدالوارث ولد عبداللطیف ،عبدالوارث ولد عبداللطیف ، محمد اسلام ولد محمد سلیم ،سیف الرحمن عرف سیفو ولد فضل الرحمن ، موچکو پو لیس نے دو لیڈی منشیات فروشوں سمیت چار منشیات فروشوں زویا زوجہ محمد نیاز، سکینہ زوجہ محمد جاوید ثنااللہ ولد عبدالبصیر اور اویس ولد لیاقت زمان کو گرفتار کرکے 9 کلو 500 گرام چرس 800 گرام کرسٹال برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

سلطان آباد نیو حاجی کیمپ سے عبدالرحمن ولد غلام محمد کو گرفتارکر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں