سٹیل ٹاؤ ن اور گڈاپ سٹی میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) اسٹیل ٹاؤ ن اور گڈاپ سٹی میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے گڈاپ سٹی تھانے کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد شاہد کو کچل کر ہلاک کردیا متوفی کی لاش عباسی منتقل کی گئی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ادھر اسٹیل ٹاو ن اسٹیل ملز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں30سالہ راہگیر نوجوان جاں بحق ہوگیا نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں