بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج کو اہل خانہ سمیت یرغمال بناکر لوٹ لیا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) بلوچ کالونی میں ایڈیشنل سیشن جج کو اہل خانہ سمیت یرغمال بناکر لوٹ لیا گیاقائد آباد میں بھی لوٹ مار ہوئی جبکہ نادرن بائی پاس پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی میں2 مسلح ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج سجاول نوید حسین کو اہل خانہ سمیت یرغمال بناکر موبائل فونز چھین نقد رقم لوٹ لی واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کرلیا گیا قائد آباد مجید کالونی سیکٹر 1 سورانی میڈیکل سٹور کے پاس موٹر سائیکل سوار ڈکیت دو افراد سے موبائل اور نقدی لے کر فرارگلشنِ معمار کے علاقے نادرن بائی پاس عمر بروہی گوٹھ نزد عشق رسول مسجد کے قریب داکوں نے ڈکیتی مزاحمت میں پیٹ پر گولی لگنے سے 30 سالہ نوجوان محمد ذکریا ولد غلام مجتبیٰ زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں