ایچ آئی وی ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگہی سیمینارکا انعقاد

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:16

ایچ آئی وی ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگہی سیمینارکا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ایچ آئی وی ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے یکم دسمبر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نواب شاہ میں ایک آگہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، فوکل پرسن ایچ آئی وی ایڈز ڈاکٹر ریاض شاہ، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مظہر ویسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد ڈویژن ڈاکٹر غلام سرور خاصخیلی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ریاض شر، ڈاکٹر غلام قادر راجپوت، ڈاکٹر امینہ بروہی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020ء تک دنیا بھر میں 37 ملین ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز رکارڈ تھے جس میں ڈیڑھ ملین کیسز کا مزید اضافہ ہو چکا ہے اور 6 لاکھ 70 ہزار افراد موت کا شکار ہوئے ہیں، سال 2019ء کے دوران لاڑکانہ کے اندر ایڈز کا کافی حد تک پھیلاؤ رکارڈ کیا گیا، اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے آگہی مہم کو گھر گھر پہنچایا جائے۔

سیمینار میں ڈاکٹرس، ایل ایچ ایس، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سول سوسائٹی کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی گئی، بعد ازاں ایڈز سے بچاؤ کے متعلق ایک آگہی ریلی بھی نکالی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں