لاڑکانہ میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس،آئی جی سندھ نے صدارت کی

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں لاڑکانہ پولیس رینج اور اس میں موجودکچے کے علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کچے کے علاقے میں جرائم کی روک تھام اور ٹرائی جنکشن بارڈر پر پولیسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر آئی جی سندھ نے جملہ اقدامات کو مزید ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات دیئے ۔اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ کے علاوہ لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،کشمور،شکارپور اور جیکب آباد کے ایس ایس پیز بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں