الخدمت اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز کے درمیان معاہدہ

الخدمت کا شعبہ فارمیسی ،جامعہ کی فیکلٹی کے طلبہ وطالبات کو سال بھر میں ہونے والے ’’انٹرن شپ پروگرام ‘‘میں شرکت کے مواقع فراہم کرے گا الخدمت اچھا کام کر رہی ہے ،معاہدے پر خوشی ہی: ڈین پروفیسر ڈاکٹر فیاض ،انٹرن شپ سے طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار پید اہو گا: ایگز یکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) الخدمت اور جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ،جس کی خصوصی تقریب جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی میں منعقد ہو ئی ۔الخدمت کی جانب سے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض( ایچ ایم وید ) نے معاہدے پر دستخط کیے ۔

معاہدے کے مطابق الخدمت کا شعبہ فارمیسی سال بھر میں ہونے والے ’’ فارمیسی انٹرن شپ پروگرام‘‘ میں فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز کے طلبہ وطالبات کو شرکت کے مواقع فراہم کر ے گا ۔الخدمت دوران ’’انٹرن شپ پروگرام ‘‘ طلبہ وطالبات کو نہ صرف فارمیسی ،کمپاؤنڈنگ ،مارکیٹنگ کے ساتھ انڈسٹریز کے دورے کروائے گی بلکہ انہیں اپنے اسپتالوں میں خدمات کے مواقع بھی فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

تقریب میںالخدمت کے شعبہ فارمیسی سروسز کی منیجر شاہینہ شجاعت ،فیکلٹی آف فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر ، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عیاد نعیم محمد ودیگر موجود تھے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سیو ٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فیاض( ایچ ایم وید) کا کہنا تھا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں بہترین کام کر رہے اور بحیثیت ڈین انہیں خوشی ہو ئی کہ الخدمت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے ،جس کے ذریعے سے طلبہ کو نہ صرف ان کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے بلکہ وہ عملی میدان میں بھی کارہائے نمایاں انجام دیں گے ۔

راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں بھرپور کام کر رہی ہے ،اس کے اسپتال اور صحت مراکز ،ڈائیگنوسٹک سینٹر زارزاں نرخوں پر شہریوں کو سہولتیں پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کا ’’انٹرن شپ پروگرام ‘‘طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں