سندھ حکومت کے غیرآئینی بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالے سے ق لیگ سندھ کا اجلاس( کل) ہوگا

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ کے اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ کا بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالے سے اہم اجلاس کل بروز جمعتہ المبارک بوقت 5 بجے بمقام پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ سیکریٹریٹ ون ای 15/1 ناظم آباد نمبر 1 پر منعقد ہوگا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان شرکت کرینگی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں