تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات، ایران و عراق سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور شروع

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی لہر ایمکرون کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے ایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور متحدہ عرب امارات، ایران و عراق سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی، شارجہ، ابوظہبی، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، این سی او سی کی منظوری کے بعد ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں