جی ڈی اے کا عوام دشمن بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کے لئے مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سے رابطے کرنے کا فیصلہ

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) نے عوام دشمن بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کرنے کے لئے مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بات جی ڈی اے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر سردار عبدالر حیم نے سندھ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات میں کی۔

سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت آمریت مسلط کرنے کے لئے عوام دشمن بلدیاتی کالا قانون نافذ کرنا چاہتی ہے اگر سندھ حکومت نے سیاہ بلدیاتی ترمیمی قانون واپس نہیں لیا تو صوبے بھر میں بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا اور سندھ کے عوام ایسے آمرانہ سوچ رکھنے والے حکمرانوں کے دفاتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں سردار عبدالر حیم نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس عوام دشمن بلدیاتی کالے قانون کے خلاف بھرپور قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سڑکوں گلی محلوں اور چوراہوں پر احتجاج کرنے کے لئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے دیگر محب وطن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مشترکہ طور پر سندھ بھرمیں احتجاج کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پرامن عوامی تحریک کے زریعے عوام دشمن حکومت کو کالا قانون واپس لینے پر مجبور کردینگے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں