قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اورمکمل ضابطہ حیات ہے ،حاجی حنیف طیب

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے نورالحرام مسجد (لیاقت آباد)میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اورمکمل ضابطہ حیات ہے اورنبی کریم ؐکی زندگی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔صحابہ کرام،اہل بیت اطہار،امہات المومنین،تابعین،تباتابعین اوراولیائے کرام وہ مقدس شخصیا ت ہیں جنہوںنے رسول اکرم ؐکی زندگی کے تمام پہلوں مشاہدہ کیا دین کو سیکھا ،سمجھااورپوری دنیا میں پھیلایا۔

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ بزرگادین کی تعلیمات نے عوام کے اندرجذبہ عشق رسول ؐپیداکیا۔ پاکستان کابننااوربچنا اولیائے کرام کا فیضان ہے ۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ ہے کہ 1965ء کی جنگ میں غیبی قوتوں نے افواج پاکستان کی مددکی ،اس کا اعتراف خودبھارت بھی کرچکاہے وہ کہتے ہیں کہ ہم بم گراتے تھے اورکوئی ہرے کپڑوں میں ملبوس لوگ بم ضائع کردیتے تھے ۔1946ء میں آل انڈیاسنی کانفرنس میں بھی پاکستان بنانے میں بھی اولیاء کرام کاکلیدی کرداررہا۔

پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا،ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہوتا اسکول ،کالجز،یونیورسٹیز میںاولیائے کرام کی تعلیمات کو پڑھایاجاتا تو گھر میں ادب ،پیاراوربڑوں کا احترام ہوتا لیکن بدقسمتی سے ہم مغرب کی غلامی،سودی نظام ،بے حیائی کی طرف چل پڑے ہیں جس کے نتیجے میں طرح طرح کی پریشانیوں میں مبتلاہیںہرکوئی مہنگائی ،قتل وغارت گری،بچوں اورعورتوں کے ساتھ زیادتی ودیگر معاشرتی برائیوں کی باتیں ایک دوسرے سے کررہاہے۔ضرورت اس بات ہے ہمیںخود بھی بزرگان دین کی زندگی کے بارے میں پڑھنا چاہے اور اپنے بچوں کو ان مقد س ہستیوں کے بارے میں بتاناچاہیے تاکہ یہ ملک امن پیارومحبت کا گہوارہ بن سکے۔اجتماع سے مولاناقاری محمدمشتاق احمد نے بھی خطاب کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں