خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کانیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:07

پشاور۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں کل (ہفتہ) سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کانیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے بارشوں/برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اورتما م ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہے،لنک روڈز کی بحالی کیلئے چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو موسم کی صورت حال سے آگاہ کیاجائے،بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ھیلپ لائن 1700دیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں