APکے وفد کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل سے ملاقات

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے سینیئر وائس چیئرمین محمد انور میانو ر نے ممبر مینیجنگ کمیٹی اور دیگر ممتاز رائس ایکسپورٹرز کے ہمراہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈپٹی گورنر سیما کامل سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسٹیٹ بینک کے افسران سید ثمر حسنین ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ، ڈاکٹر میاں فاروق، اقبال حسین بنگش جوائنٹ ڈائریکٹر ، ممبر مینیجنگ کمیٹی REAPآصف شیخ، صفدر حسین مہکری ، سابق چیئرمین REAPعبد القیوم پراچہ، رفیق سلیمان ، سابق سینیئر وائس چیئرمین REAPمحمد رضا بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں محمد انور میانور نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو رائس ایکسپورٹ سیکٹر کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا خصوصا (9) ملین ڈالر کی رقم جو لبنان کے بینک آف بیروت میں 2019سے رکی ہوئی ہے اس کو ریلیز کرانے کے سلسلے میں تجویز دی کہ ایک مشترکہ اعلی اختیاراتی وفد تشکیل دیا جائے جس میں وزارت تجارت ، وزارت خزانہ ، TDAP، اسٹیٹ بینک اور REAPکے نمائندے شامل ہوں جو لبنان کا دورہ کر ے اور وہاں کے اعلی حکام سے ملاقات کر کے اس مسئلے کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

مزید بر آں انہوں نے پاکستانی رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ فنانسنگ اسکیم کے حوالے سے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تعاون کی درخواست کی ۔ اسکے علاوہ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ مختلف فنڈنگ پروگرام کی تفصیلات بھی REAPکے ساتھ شیئر کرنے کی درخواست کی ۔سابق چیئرمین REAPرفیق سلیمان نے مکینکل فارمنگ کے سلسلے میں مشینری اور دیگر معاملات کیلئے اسٹیٹ بینک کی سپورٹ طلب کی جس کے جواب میں ثمر حسنین نے آئندہ چند دنوں میں REAPاور اسٹیٹ بینک کی ایک ملاقات کی تجویز دی۔

جس میں مکینیکل فارمنگ کے معاملات کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا ۔ محترمہ سیما کامل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور انکی ٹیم کے افسران نے رائس ایکسپورٹ سیکٹر کو در پیش مسائل کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ میٹینگ کے اختتام پر محمد انور میانور نے محترمہ سیما کامل کو REAPکی یادگاری شیلڈ ، پولوں کا گلدستہ اور تحفہ پیش کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں