کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18سالہ جمیل ایوب زخمی ہوگیا جیسے ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان نے نوجوان سے موبائل فون اور نقدی چھینے کے دورن مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سچل کے علاقے سندھی چوک کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25سالہ محمد یاسین ولد محمد یونس زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں