کراچی،ملیرمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ملیرمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے جناح اسکوائر کے قریب ایک رہائشی عمارت کی چھت پر کام کے دوران کرنٹ کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی احمد یار اپنے نوجوان بیٹے غلام محمد کے ساتھ چھت پر کام پر کوئی مرمتی کام کررہے تھے کہ اس دوران غلطی سے پھوڑا بجلی کے تاروں پر لگ گیا جس سے انہیں کرنٹ لگا اور نیچے گر پڑے تاہم طبی امداد دجارہی ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں