ٓکراچی،تعلیمی اداروں میں بیرونی عناصر کے خلاف اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے،قاضی محمد غو ث

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) تعلیمی اداروں میں بیرونی عناصر کے خلاف اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار قاضی محمد غو ث صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کراچی شرقی اور عبد الحلیم بلوچ۔تنظیم اساتذہ شعبہ ہائیر ایجوکیشن سندھ کے ذمہ داران نے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گزار ہجری کے پرنسپل پروفیسر آغا شفقت نور پر کالج کے اندر گھس کر بیرونی عناصر کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ خالد حیدر شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور تمام اساتذہ کے تحفظ کا مناسب انتظام کیا جائے کیونکہ یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہو رہا اس کالج میں بیرونی عناصر کی مداخلت پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں