کراچی ،19دسمبر کا جلسہ مہاجر اتحاد کی علامت ثابت ہوگا،شاہد فراز

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:15

ٰ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے باغ جناح کے جلسے کے حوالے سے کارکنان اور زمہداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ19دسمبر کا جلسہ مہاجر اتحاد کی علامت ثابت ہوگا۔شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قوم کل بھی متحد تھی اور آج بھی متحد ہے،جنہیں منقسم یا تقسیم کا تاثر دینے والے 19دسمبر کے جلسے کے بعد اپنی موت آپ مٹ جائینگے۔

شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر اتحاد اور یکجہتی کیلئے کئے جانے والا اجتماع ثابت کریگا کہ مہاجر قوم مہاجر پرچم تلے متحد و منظم ہے جنہیں اس سے کوئی دور یا الگ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں مہاجر قو م کی بھر پور شرکت مہاجر مخالف قوتوں کیلئے واضح پیغام ہوگا، کہ شخصیتں آتی اور جاتی رہتی ہیں لیکن پر عز م اور باحوصلہ قومیں سخت سے سخت حالات میں بھی اپنی تہذیب اور شناخت کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد فراز نے کہا کہ باغ جناح میں ہونے والے مہاجر قوم کے جلسہ عام کے ہینڈ بل کو جس عقیدت کے ساتھ ضلع سینٹرل کے عوام حاصل کررہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب مہاجر نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، مہاجروں کی نمائندہ جماعت صرف مہاجر قومی موومنٹ ہے اور اپنے اس حق کو کسی دوسرے کے حوالے ہرگز نہیں کریں گے۔ شاہد فراز نے کہا کہ جس والہانہ انداز میں لیاقت آباد،فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد سمیت تمام شہر کی عوام نے مہاجر قومی موومنٹ کو خوش آمدید کہا وہ یقینا مثالی و قابل دید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر عوام 19دسمبر کو باغ جناح پہنچ کر اپنے اتحاد کا ثبوت دیں اور دنیا کو بتادیں کہ اب انہیں تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments