Kکراچی، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:55

ش*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) کرنگی میں فیکٹری کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ سمندر میں کشتی میں سفر کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب کمپنی کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بھق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں متوفی کی شناخت غنی سعید ولد نعمت نور کے نام سے ہوئی ضابطے کی کارروای کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردای گیا۔

دوسری جانب ماری پور پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ہاکس بے سنہری سمندر میں ماہی گیری کے دوران کشتی میں دوران سفر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ فر حان ولد جعفر کے نام سے ہوئی جو ماہی گر تھا۔پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں