ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی ، دو موبائل فرنچائز سیل

اتوار 5 دسمبر 2021 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سندھ کے مختلف اضلاع میں آپریشن سائبر اسٹارم کرتے ہوئے 2 موبائل فرنچائز سیل کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے سکھر اور گھوٹکی میں 2 موبائل فرنچائز پر چھاپے مارے اور دکانوں کو سیل کردیا۔سیل کی گئی دکانوں سے جعلی سمز رجسٹرڈ کراکر کچے کے ڈاکوئوں کو دی جارہی تھیں جبکہ چائلڈ پورنوگرافی میں بھی ان سمز کا استعمال ہورہا تھا۔رپورٹس کے مطابق نادرا کے دو ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں