شہر میں امن و امان بہتر ہونے کے سبب سماجی وثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے،جاپانی قونصل جنرل آئسو مورو توشی کازو

کوشش کررہے ہیں کہ جاپان اور پاکستان کے وفود دونوں زیادہ سے زیادہ دونوں ملکوں کے درمیان دورے کریں

اتوار 5 دسمبر 2021 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل آئسو مورو توشی کازو نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان بہتر ہونے کے سبب سماجی وثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے،کراچی میں رہائش پزیرملکی وغیر ملکی افراد اب بلا خوف و خطر باہر نکلتے ہیں ،وہ ہوٹل مہران میں نئے قائم کئے گئے کلے ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر بنگلہ دیش کے کراچی میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر عتیق الرحمن ،معروف ڈینٹل سرجن محمد التمش ،ہوٹل مہران کے جنرل منیجر ریحان پیرزادہ ،سیلز منیجر یاسر احمد ،اداکارہ بینا چودھری نے بھی میڈیا سے بات چیت کی،تقریب میں ترکی کے قائم مقام قونصل جنرل یو ز از ترک ،روسی سفارتکار ،اداکارہ ردا سیفی و اعلی شخصیات نے شرکت کی،جاپان کے قونصل جنرل نے کہا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ جاپان اور پاکستان کے وفود دونوں زیادہ سے زیادہ دونوں ملکوں کے درمیان دورے کریں،تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی کھانے شوق سے کھاتے ہیں ،خاص کر بریانی اور مٹن کی ڈشز پسند کرتا ہوں ،بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی ثقافت ملتی جلتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہوٹل مہران آکر خوشی محسوس کررہا ہوں،کلے ریسٹورنٹ میں رکھی گئی تمام ڈشز ذائقہ دار ہیں میری کوشش ہوگی کہ میں یہاں آتا رہوں ،کراچی میں بسنے والے افراد بھی کلے ریسٹورنٹ میں ضرور آئیں ،ڈاکٹر التمش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل مہران میں کھانوں کا معیار بہت اعلی ہے ،یہاں 25 سے زائد ورائٹی موجود ہے،جو کسی بڑے ہوٹل کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی ہیں،اداکارہ بنا چودھری نے کہا کہ کلے ریسٹورنٹ میں موجود کھانوں کی قیمت مناسب ہے جو لوگ با آسانی ادا کرسکتے ہیں،مختلف سوئیٹس ڈشز ریسٹورنٹ کی پہچان ہیں ،جنرل منیجر ریحان پیرزادہ نے کہا کہ ہوٹل مہران میں مہمانوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے ،قلے ریسٹورنٹ کی تزئین و آرائش اسی سلسلے کی کڑی ہے ،لوگ ایک مرتبہ ریسٹورنٹ میں ضرور تشریف لائیں اور کھانوں سے لطف اندوز ہوں،یاسر احمد نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مہمانوں کو ہمیشہ اچھی سروس فراہم کی جائے جوکہ موجودہ چیلنجز دور کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ہوٹل مہران میں کھانوں پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاتا ہے ،قبل ازیں جاپان کے قونصل جنرل نے اپنی اہلیہ و دیگر سفارتکاروں کے ہمراہ ربن کاٹ کر ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر مہمانوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں