سندھ اولیائ کرام و صوفیائ عظام کی تبلیغ و دین اسلام کا منبع اور باب الاسلام ہے ،محمد طارق حسن

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ آج سندھ ثقافت ڈے پورے ملک بلخصوص سندھ میں بسنے والے ہر فرد نے بلاتفریق منایا سندھی ٹوپی اور اجرک پہنکر فخر محسوس کرتے ہیں ثقافتی طور پر آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل اور پیار و محبت کے ساتھ ایک دوسرے کو تحائف دیکر لازوال خلوص و ایثار کا اظہار ہوتا ہے مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ سندھی ٹوپی و اجرک بھائی چارے کی علامت اور معاشرے میں ملک دوستی کا فروغ.

(جاری ہے)

یکجہتی اور رنگ و نسل سے بالاتر امن کا پیغام کے طور پر سندھ ثقافتی یوم منایا جانا خوشیوں کا اظہار ہے مسلم لیگ کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ صوبہ سندھ اولیائ کرام و صوفیائ عظام کی تبلیغ و دین اسلام کا منبع اور باب الاسلام ہے یہ ہی وجہ تحریک پاکستان کی سب سے پہلے حمایت کی گئی جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا صادق شیخ نے سندھ کے لوگ انتہائی مہمان نواز. اعلی تقافتی روایات کے امین ہیں اور زندہ قومیں اپنی ثقافت کو نسلوں میں بھی شعور بیدار کرتی ہیں بلاشبہ سندھی ٹوپی اور اجرک ثقافتی ورثے کا منفرد انداز کا اظہار ثابت کرنے کا دن ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں