سندھ باب الاسلام ہے اور یہاں کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک اسلام کے درخشندہ تاریخ کا امین ہے ، مولانا سمیع الحق سواتی

اتوار 5 دسمبر 2021 21:00

ڑ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہے کہ سندھ باب الاسلام ہے اور یہاں کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک اسلام کے درخشندہ تاریخ کا امین ہے ، سندھی ثقافت پورے ملک میں تیزی سے مقبول ہوتا جارہا ہے ،جو اس کی اپنائیت کی دلیل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ سواتی ہاؤس پر جمعیت علماء اسلام فاٹا کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا خالد جان داوڑ ، جے یوآئی جدہ کے امیر مولانا یوسف لغاری، مٹہ سوات کے امیر مولانا رحیم اللہ کے اعزاز میں استقبالئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بزنس فورم سندھ کے صدر مولانا امین اللہ ، مولانا قطب الدین عابد ، طیب اکبری ایڈوکیٹ ، سید زاہد شاہ ہاشمی، مولانا فخرالدین رازی، محمد شریف گبول ، بشیر بن عزیز ، رشید احمد خاکسار، مفتی شفیق مہر، قاری طلحہ زبیر سواتی، کلیم اللہ شاہ، قاری محمد لغاری، ڈاکٹر ابوطلحہ نصیر ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ مثالی صوبہ بن سکتا ہے، اگر صوبے کے وسائل یہاں کے عوام پر صرف کئے جائیں۔

سندھی ثقافت کے دن ہمیں یہ عزم کرنا پڑے گا کہ سرزمین سندھ کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ بنانے میں کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ سمیع سواتی نے کہا کہ سندھ امن کی سرزمین اور صوفیوں بزرگانِ دین کا مرکز رہا ہے، جنہوں نے ہمیشہ امن کے پیغام کو پروان چڑھایا، یہاں بھائی چارگی ، یکجہتی اور برداشت کو فروغ دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں