پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد آباد کا دورہ

اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کو ملک کا دارلحکومت بنایا جائے،خرم شیرزمان

پیر 6 دسمبر 2021 22:45

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد آباد کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفدنے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کا دورہ کیا اور آباد چیئرمین سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ۔ پی ٹی آئی وفد میں رکن قومی اسمبلی فہیم خان،اراکین سندھ اسمبلی،شہزاد قریشی، سیما ضیاء، پی ٹی آئی رہنما عدنان اسماعیل، فراز لاکھانی موجود تھے۔

پی ٹی آئی وفد کی آمد پر چیئر من آباد محسن شیخانی و دیگر نے استقبال کیا۔ اجلاس میں چیئرمن آباد محسن شیخانی، محمد حنیف میمن، الطاف ستار کاٹاوالا سمیت دیگرآباد عہدیداران بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ آباد نے نسلہ متاثرین کیلئے جس جرات مندی سے آواز بند کی اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کو ملک کا دارلحکومت بنایا جائے۔

سندھ اسمبلی سے بلدیاتی ترمیمی بل کے نام پر کالا قانون پاس کیا گیا۔ ہم 4 سال سے بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے جنگ لڑرہے تھے۔ سندھ حکومت نے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بیاختار نظام لائیں گے۔ مگر افسوس بل بااختیار نہیں بلکہ بے اختار تھا۔ ہماری خواہش تھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کراچی بلڈنگ اتھارٹی بنایا جائے۔ بلڈنگ تعمیر ہوجاتی ہیں مگر پانی کے نظام کیلئے الگ نظام ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے میئر کے پاس فنانشل پاور نہیں ہوگی۔ ہمارا کہنا ہے کہ چھوٹے اسکولوں کو مئیر کو چلانے دیا جائے۔ پانی کا نظام میئر کے پاس نہیں ہوگا، پانی کی شکایت کیلئے لوگ سکھر یا لاڑکانہ نہیں جاسکتے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم آباد کو آج اپنی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم 12 دسمبر کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس منعقد کررہے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیچ پر آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔ سروے کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری نے لوگوں کو روزگار فراہم کیا۔ مگر افسوس سندھ میں اس انڈسٹری کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جارہا ہے ۔ کچھ مقامات پر سندھ حکومت نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے ۔انشاء اللہ کنسٹرکشن بلڈرز کے مسائل پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

اس وقت کنسٹرکشن انڈسٹری سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔ یہاں آنے کا مقصد آپ کو لوکل باڈی بل کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم بلڈرز کی آواز قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ بلڈرز کیلئے ہم باقاعدہ توجہ دلاؤ نوٹس لائیں گے۔ پرائم منسٹر کی کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے خصوصی توجہ ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں این او سی کیلئے بھتے لیے جاتے ہیں۔

یہاں باقاعدہ بلڈرز کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ چاہتے ہیں اس سرکاری بھتے سے جان چھڑائی جائے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے بڑھنے سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ سندھ حکومت کا بل لوگوں کے گلے پر چھریاں پھیرنے کے مترادف ہے۔ دریں اثناء، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور عہدیداران سے ملاقات کی۔ خرم شیر زمان اور وفد کا سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے استقبال کیا۔

وفد میں سیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی، شہزاد قریشی، ریاض حیدر، راجہ اظہر، فہیم خان سمیت دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے پریس کلب ممبران کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دی۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے خرم شیر زمان کی دعوت قبول کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کی کانفرنس کی حمایت کی۔ اس موقع پر خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف یکجا ہو جائیں۔ بلدیاتی مسائل سیاسی مسائل نہیں ہر گھر کا مسئلہ ہے۔ مقامی حکومت کا مضبوط ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ صحافی تنظیموں نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز اٹھائی۔ بلدیاتی آرڈیننس عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ پی پی کے اپنے مفاد میں ہے۔ ہم صحافی تنظیموں سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں