پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی

پیر 6 دسمبر 2021 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی۔ترجمان پی آئی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کرلی ہیں۔پی ائی اے کے کنٹری مینجر کی سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے اعلی عہدیدار علی رجب سے ملاقات ہوئی، سی ای او پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے ہفتہ وار 33 پروازوں سے بڑھا کر 48 کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اب پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی ،ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی،پروازوں کا مقصد کوویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے ہمیشہ پاکستانیوں کی سفری ضروریات پوری کرنیمیں پیش پیش رہتی ہی ضرورت پڑی تو ہم سعودی برادرانہ حکومت سے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں