جمعیتنعلما اسلام پی ایس 116 کے تحت کل سیکٹر19 اے اتحادٹاؤن روڈ پرمنعقدہ سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس کی تیاریاں مکمل

علامہ راشد محمود سومرو،محمداسلم غوری ودیگرخطاب کریں گے

پیر 6 دسمبر 2021 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء)جمعیتنعلما اسلام پی ایس 116 کے تحت آج 7 دسمبر کوسیکٹر19 اے اتحادٹاؤن روڈ پرمنعقدہ سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں،علامہ راشد محمود سومرو،محمداسلم غوری ودیگرخطاب کریں گے، کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جے یو آئی پی ایس 116 کے امیر مولانا کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا مظہرالدین کھوسو نے جے یو آئی کے مرکزی راہنماؤں سابق پارلیمانی لیڈرمولاناعمرصادق،علامہ ڈاکٹرعطاء الرحمن خان کے ہمراہ مجوزہنجلسہ گاہ سیکٹر19 اے عمرفاروق کالونی کادورہ کیا، تمام ترانتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا،کانفرنس کی سیکورٹی کیلئے ضلعی نائب سالار قاری فاروق سواتی،حنیف بسی خیل نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا،انصارالاسلام کے سالارو رضاکارتعینات ہوں گے،پی ایس 116 کے ارکان، آئمہ مساجد، مہتمیمن مدارس کا مشترکہ اجلاس جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ میں پی ایس کے امیرمولاناکفایت اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں سابق پارلیمانی لیڈر سندھناسمبلیمولانا عمر صادق،پی ایس 116کے جنرل سیکرٹری مولانانمظہرالدین کھوسو، مولاناتاج محمد،مولاناحمیدالرحمن،احسان قریشی،مفتی خلیل اللہ،مولانامحمدطارق،قاری جمیل الرحمن الائی وال،مولاناسعیدالرحمن،مولاناامین اللہ پیرزادہ،مفتی فصیح اللہ شمہ خیل،مولانااسحاق قریشی، وحیدخان سواتی اوردیگر شریک ہوئے ،شرکا نے کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت اور جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کرائی،اجلاس سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس کے انتظامات وتیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

مولانا عمرصادق نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے،ختم نبوت کانفرنس کا مقصد اور پیغام یہ ہے کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے ملت اسلامیہ یکسو اور یکجان ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں