خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفدکا ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کا دورہ
سندھ اسمبلی سے بلدیاتی ترمیمی بل کے نام پر کالا قانون پاس کیا گیا۔ ہم 4 سال سے بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے جنگ لڑرہے تھے،خرم شیرزمان
پیر 6 دسمبر 2021 22:48
(جاری ہے)
اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کو ملک کا دارلحکومت بنایا جائے۔
سندھ اسمبلی سے بلدیاتی ترمیمی بل کے نام پر کالا قانون پاس کیا گیا۔ ہم 4 سال سے بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے جنگ لڑرہے تھے۔ سندھ حکومت نے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بیاختار نظام لائیں گے۔ مگر افسوس بل بااختیار نہیں بلکہ بے اختار تھا۔ ہماری خواہش تھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کراچی بلڈنگ اتھارٹی بنایا جائے۔ بلڈنگ تعمیر ہوجاتی ہیں مگر پانی کے نظام کیلئے الگ نظام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے میئر کے پاس فنانشل پاور نہیں ہوگی۔ ہمارا کہنا ہے کہ چھوٹے اسکولوں کو مئیر کو چلانے دیا جائے۔ پانی کا نظام میئر کے پاس نہیں ہوگا، پانی کی شکایت کیلئے لوگ سکھر یا لاڑکانہ نہیں جاسکتے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم آباد کو آج اپنی آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم 12 دسمبر کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس منعقد کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیچ پر آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔ سروے کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری نے لوگوں کو روزگار فراہم کیا۔ مگر افسوس سندھ میں اس انڈسٹری کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جارہا ہے ۔ کچھ مقامات پر سندھ حکومت نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے ۔انشاء اللہ کنسٹرکشن بلڈرز کے مسائل پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ اس وقت کنسٹرکشن انڈسٹری سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔ یہاں آنے کا مقصد آپ کو لوکل باڈی بل کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم بلڈرز کی آواز قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ بلڈرز کیلئے ہم باقاعدہ توجہ دلاؤ نوٹس لائیں گے۔ پرائم منسٹر کی کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے خصوصی توجہ ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں این او سی کیلئے بھتے لیے جاتے ہیں۔ یہاں باقاعدہ بلڈرز کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ چاہتے ہیں اس سرکاری بھتے سے جان چھڑائی جائے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے بڑھنے سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ سندھ حکومت کا بل لوگوں کے گلے پر چھریاں پھیرنے کے مترادف ہے۔ دریں اثناء، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سربراہی میں وفد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور عہدیداران سے ملاقات کی۔ خرم شیر زمان اور وفد کا سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے استقبال کیا۔وفد میں سیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی، شہزاد قریشی، ریاض حیدر، راجہ اظہر، فہیم خان سمیت دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان نے پریس کلب ممبران کو آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کی دی۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی نے خرم شیر زمان کی دعوت قبول کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کی کانفرنس کی حمایت کی۔ اس موقع پر خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف یکجا ہو جائیں۔ بلدیاتی مسائل سیاسی مسائل نہیں ہر گھر کا مسئلہ ہے۔ مقامی حکومت کا مضبوط ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ ہم بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ صحافی تنظیموں نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز اٹھائی۔ بلدیاتی آرڈیننس عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ پی پی کے اپنے مفاد میں ہے۔ ہم صحافی تنظیموں سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر