کراچی، سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی کے انتقال کے دوسرے روز تعزیت کا سلسلہ جاری

پیر 6 دسمبر 2021 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی سید مصطفی جمال کے انتقال کے دوسرے روز تعزیت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں چیئر مین پی ایس پی سید کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے پہنچنے والوں میں وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ عثمان غنی، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید ، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، سابق ڈپٹی مئیر کراچی طارق حسن، ممتاز عالم دین مفتی زبیر سمیت مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماؤں، مختلف تاجر تنظیموں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد قابل ذکر ہیں، تعزیت کرنے والوں نے سید مصطفی کمال سے ملاقات کی اور ان کے چھوٹے بھائی سید مصطفی جمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر سید مصطفی کمال نے تعزیت کے لئے آنے والے سیاسی، مذہبی، سماجی و دیگر افراد کی جانب سے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کے چھوٹے بھائی مرحوم سید مصطفیٰ جمال کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی آج بروز منگل بعد نماز ظہر پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ واقع خیابانِ سحر ہاؤس نمبر 75, اسٹریٹ 32 ڈی ایچ اے فیز 5 میں منعقد کی جائے گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں