بلدیاتی بل پر تحفظات ہیں،جمہوریت کے چیمپئین عوام کو اختیارات دیں،شاہی سید

آئندہ چند روز میں پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، اختیارات کے بغیر بلدیاتی نمائندگی بے معنی ہیں ،ْصدر اے این پی

پیر 6 دسمبر 2021 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل پر تحفظات ہیں،جمہوریت کے چیمپئین عوام کو اختیارات دیں،آئندہ چند روز میں پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، اختیارات کے بغیر بلدیاتی نمائندگی بے معنی ہیں اس موقع پر رہنماایم کیو ایم پاکستان محمد حسین نے کہا کہ آج ہم نے تفصیلی ملاقات کی ،حالیہ بلدیاتی بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،ہم سب کے مسائل ایک ہیں پیپلز پارٹی اختیارات کے بغیر بلدیاتی نظام لارہی ہے،ایم کیو ایم کیبعد ایاین پی کو کراچی کی سب بڑی جماعت سمجھتے ہیں،11دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہیں،امید کرتیہیں کہ آج کی ملاقات اور آل پارٹیز کانفرنس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ،اس موقع پر ایاین پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری سیکریٹری اطلاعات بحر کمال ایڈووکیٹ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ریحان ہاشمی سمیت دیگر موجود تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں