کراچی،شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

منگل 7 دسمبر 2021 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمدہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود صدر تاج کمپلیکس آغاخان لیبارٹری کی بلڈنگ کے فلیٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پلیس کے مطابق متوفی پیشے سے سیکورٹی گارڈ تھا اوراسکی شناخت 35سالہ ارشد ملک کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق موت ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ موت طبی طور پر واقع ہوئی ہے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی ریلوے ٹریک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اس حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں۔

دوسری جانب شاہ فیصل تھانے کی حدودو شاہ فیصل کالونی 3 نمبر چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 50 سالہ محمد ظفرشافی ولد محمد شافی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ موت طبی طور پر واقع ہوئی ہے تاہم اس حوالیس ے معلومات لی جارہی ہیں اور ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں