کراچی،منگھوپیر میں سر پر وزنی چیز گرنے سے 1بچہ جاںبحق

منگل 7 دسمبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) منگھوپیر میں سر پر وزنی چیز گرنے سے 1بچہ جاںبحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے منگھو پیر اعوان کالونی ابراہیم مسجد کے قریب دکان میں سر پر وزنی چیز گرنے سے ایک بچہ جاںبحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 13سالہ جہانزیب ولد شہزاد کے نام سے ہوئی ،ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں