&کراچی،پولیس کا موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میںملوث دو ملزموں کو گرفتارکرنے کا دعوی

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

ھ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میںملوث دو ملزموں کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے موچکو سے 2موٹر سائیکل لفٹر حیدر خان اور محمد فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 2عدد پستولیں اور دو ماسٹر چابیاں( Master Keys) برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان 9موٹر سائیکل لفٹنگ سمیت 11 مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں اور انکے خلاف ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف 2 مقدمات سندہ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا جس میں ملزمان مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے آغا خان اورلیاقت نیشنل اسپتالوں کی پارکنگ میں کھڑی کرتے تھے جہاں سے موٹر سائیکلوںکی پارکنگ کی پرچی حاصل کرتے تھی.ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی مختلف لوگوں سے ڈیل کرتے تھی. ڈیل ہونے کے بعد پارکنگ پرچی خریدار کو دیتے تھے جو پرچی دکھا کر موٹر سائیکلیں آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال کی پارکنگ سے لے لیتے تھے گرفتار ملزمان نے سینکڑوں چوری شدہ موٹر سائیکلیں اس طرح بیچنے کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں