cکراچی،حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) نیو کراچی کے قریب ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہے،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود نیو کراچی گودھرا لیبر اسکوائر کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خوکشی کر لی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 25سالہ انضمام الحق ولد دلشاد احمد کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی کافی دنوں سے پریشان تھا ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں