ھ*کراچی، نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

Fکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) کلفٹن پولیس نے ٹارگٹ بناکر نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار کرلئے جبکہ پولیس نے مبینہ مقابلے اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران31ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھالیہ،گٹکا،جواریوں سے برآمد رقم،موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیاتفصیلات کے مطابقبہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزمکاشف ولد محمد بخش کوہ شاہ فیصل پولیس نے دو منشیات فروشں اسداللہ اور علی کو گرفتار کیاشارع فیصل پر پولیس نے اسٹریٹ کرمنلحارث کو گرفتار کیاسائیٹ سپرہائی وے پولیس نے گٹکا فروش شعیب ولد محمد رفیق کو گرفتار کرکے 50 کلو سے زیادہ تیار گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرمنل نثار احمد کو گرفتار کرلیا آغا خان سکول سولجر بازار 3 نمبر عائشہ منزل کی چھت پر گٹکا بنانے کے کارخانے پر پولیس کا چھاپہ مار کر گٹکا ماوا فروش قا سم گرفتار تین ملزمان کاشف عرف بیچو صاحب شفیق، فراز ولد شفیق اور سہیل ولد انیس فرار ہوگئے ایک اور کاروائی میں سولجر بازار پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد اکمل کو گرفتار کیا گیا کلفٹن پولیس نے ای اسٹریٹ فیز 5 کہ توحید کمرشل سے موٹرسائیکل لفٹر علی حسن ولد ممتاز اورعبدالرحمن عرف مانی ولد احسان اللہ کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ دو موٹر سائیکل نمبرKOX9543 KLN 6995 اور ایک کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ملزمان چوری کی موٹرسائیکلوں کے پارٹس نکال کر فروخت کرتے ہیں درخشاں پولیس نے دو ملزم جہانزیب اور سنیل کو گرفتار کرلیا۔

پاپوشنگر پولیس اور ڈاکس پولیس نے دس جواریوں کو کو گرفتارکرکے داو پر لگی رقم 8 ہزار روپے اور آلات قماربازی کا سامان برآمد کرلیا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>