کراچی ،پورٹ قاسم ،ایئر پورٹ اور ملیر کے علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 3افراد جاںبحق

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

Zکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) پورٹ قاسم ،ایئر پورٹ اور ملیر کے علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 3افراد جاںبحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم ٹویوٹا پل کے قریب ٹریفک حادثہ 30سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکے ،پولیس نے کاررروائی کے بعد لاش سرد خانے رکھوادی ہے،ایئر پورٹ کے علاقے اسٹار گیٹ ٹوٹل پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق جناح ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ،ادھر ملیر میمن گوٹھ فارم ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثہ35سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق متوفی سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا،پولیس نے لاش شناخت کے لئے سرد خانے رکھوادی ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>