&کراچی،کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار، واردات کی سی سی ٹوی وی فوٹیج موصول ہوگئی

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار، واردات کی سی سی ٹوی وی فوٹیج موصول ہوگئی،، ایک ملزم کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جاتے ہوئے ملزمان دکاندار کی موٹرسائیکل بھی چھین کر لے گئے،کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے،موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دودھ کی دکان سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا ، مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے دودھ کی دکان کے مالک کی موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے،فوٹیج میں مسلح ملزم کو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے اس کا پرس ، موبائل فون اور دراز سے رقم لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں