[کراچی، بلدیہ ٹائون میں موبائل فون چھیننے کی مزاحمت پر تین روز قبل نوجوان کے قتل واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

٪کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں موبائل فون چھیننے کی مزاحمت پر تین روز قبل نوجوان کا قتل واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ملزمان موبائل فون چھین کر فرار کی کوشش کر رہے تھے کہ متاثرہ نوجوان نے بھاگتے ہوئے ملزمان کو پکڑ کر زمین پر گرا دیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ، گولی لگنے سے نوجوان کی جان چلی گئی، تین روز قبل بلدیہ ٹاو?ن میں موبائل فون چھیننے کی مزاحمت پرنوجوان کا قتل ہوا تھا، واقعے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کو موبائل فون چھین کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ نوجوان کو بھی موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے پیچھے بھاگتے اور انہیں پکڑ کر زمین پر گراتے دیکھا جا سکتا ہے،موٹر سائیکل سے زمین پر گرنے کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان مہتاب جاں بحق ہو گیاتھا،پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی،تین روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں