محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی مداخلت ، طالب علم کودس سال بعد اپنا گولڈ میڈل اور میرٹ سند مل گئی

منگل 7 دسمبر 2021 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی مداخلت پر طالب علم کودس سال بعد اپنا گولڈ میڈل اور میرٹ سند مل گئی۔

(جاری ہے)

محمد زاہد نے صوبائی محتسب کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ انھوں نے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ، کراچی سے ’’پاور ٹیکنالوجی‘‘ میں ڈپلومہ کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور انھیں بورڈ کی طرف سے گولڈ میڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم باوجود کافی عرصہ گزر جانے کے مطلوبہ گولڈ میڈل انھیں نہیں دیا گیا۔

صوبائی محتسب کی مداخلت پر بورڈنے انھیں گولڈ میڈل اور میرٹ سند تفویض کر دی۔ جو چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی موجودگی میں شکایت کنندہ محمد زاہد کو پیش کر دی گئی جس پر انھوں نے اظہارِ تشکّر ادا کیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں